چینی معیشت سے متعلق خدشات اجناس کی قیمتیں گرگئیں

گزشتہ ہفتے چینی طلب میں کمی سے صنعتی دھاتوں کی قیمتوں پر بھاری اثرات مرتب ہوئے


AFP August 23, 2015
گزشتہ ہفتے چینی طلب میں کمی سے صنعتی دھاتوں کی قیمتوں پر بھاری اثرات مرتب ہوئے۔ فوٹو: فائل

چینی معیشت سے متعلق خدشات کے باعث گزشتہ ہفتے اجناس کی عالمی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے جس کی وجہ سے سونے کی قیمتوں کو بھرپور سپورٹ ملی۔

گزشتہ ہفتے خام تیل کی قیمتوں میں ڈرامائی کمی دیکھی گئی، چینی معیشت سے متعلق خدشات کے ساتھ مارکیٹ میں اوورسپلائی کے باعث ایک موقع پر امریکی آئل کے نرخ 40ڈالر فی بیرل کی سطح سے بھی نیچے آگئے تاہم جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانٹینینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی اکتوبر میں فراہمی کے لیے قیمت 48.95ڈالر سے گھٹ کر 45.46ڈالر فی بیرل پرآگئی جو گزشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح ہے تاہم نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) یا لائٹ سوئٹ کروڈ کے اکتوبر میں ترسیل کے لیے نرخ 44.21ڈالر سے نیچے آکر 40.45ڈالر فی بیرل ہوگئے جوگزشتہ ساڑھے 6سال کی کم ترین سطح ہے۔

گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1 ہزار 118 ڈالر سے بڑھ کر 1ہزار 160ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 15.55ڈالر سے گھٹ کر15.46ڈالر فی اونس رہی، لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 997 ڈالر سے بڑھ کر 1ہزار28ڈالر فی اونس اور پلاڈیم کی 623ڈالر سے گھٹ کر610ڈالر فی اونس ہوگئی، گزشتہ ہفتے چینی طلب میں کمی سے صنعتی دھاتوں کی قیمتوں پر بھاری اثرات مرتب ہوئے، جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 5 ہزار 43 ڈالر فی ٹن رہ گئی جو ایک ہفتے قبل 5 ہزار165 ڈالر فی ٹن تھی، ایلومینیم کے نرخ 1ہزار 572ڈالر سے کم ہو کر 1ہزار 556ڈالر فی ٹن، لیڈ کی 1 ہزار 742 ڈالر سے نیچے آکر 1ہزار701ڈالر فی ٹن، ٹین کی قیمت 15 ہزار 520 ڈالر گر کر 14 ہزار 900 ڈالر، قلعی کی 10ہزار545 ڈالر سے گھٹ کر 10 ہزار125ڈالر اور جست کی 1ہزار 839 ڈالر سے کم ہو کر 1ہزار 773ڈالر فی ٹن ہوگئی۔

علاوہ ازیں چینی کی قیمتیں گزشتہ ہفتے دباؤ میں رہیں اور ایک موقع پر وافر سپلائی کے باعث چینی کی قیمت 329ڈالر فی ٹن تک نیچے آگئی جو ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح ہے تاہم کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی فیوچر ایکس چینج ایل آئی ایف ایف ای میں چینی کی قیمت 332ڈالر فی ٹن پر بند ہوئی جو ایک ہفتے قبل 349 ڈالر فی ٹن تھی، اس طحر ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں 17 ڈالر فی ٹن کمی ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |