بھارت میں پیاز 80 روپے کلو تک پہنچ گئی

بھارت بھرمیں پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں حالیہ 2 سے 3 ہفتے کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے


APP August 23, 2015
بھارت بھرمیں پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں حالیہ 2 سے 3 ہفتے کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فوٹو: فائل

بھارت میں پیاز کی قیمت 80 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ بھارتی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پیازکی مصنوعی قلت برقرار رہنے کی صورت میں یہ100 روپے فی کلوگرام سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت بھرمیں پیاز اور دالوں کی قیمتوں میں حالیہ 2 سے 3 ہفتے کے دوران تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال تاجروں کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی مصنوعی قلت پیدا کرکے ناجائز منافع کمانے کے رجحان کا نتیجہ ہے، بھارتی حکومت نے پیازکی قیمتوں کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے آئندہ ماہ کے وسط تک بڑی مقدار میں پیاز درآمد کرنے پرغور شروع کر دیا ہے، بھارتی حکام نے اڑیسہ، تلنگانہ اور مغربی بنگال میں پیاز کو ذخیرہ کرنے کی زیادہ سے زیادہ حد بھی مقرر کردی ہے۔ حکام کے مطابق پیاز کی درآمد اور آندھرا پردیش، مہاراشٹر، راجھستان، کرناٹک اور گجرات میں نئی فصل کی برداشت کے بعد قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |