سوئس حکام کوخط لکھنے کے لیے ہدایت نہیںملی دفتر خارجہ

گراسمین رواںہفتے پاکستان آئینگے،ان سے دوطرفہ تعلقات،سول وعسکری تعاون پربات ہوگی


گراسمین رواںہفتے پاکستان آئینگے،ان سے دوطرفہ تعلقات،سول وعسکری تعاون پربات ہوگی

GUANTANAMO BAY NAVAL BASE (CUBA): دفتر خارجہ کے ترجمان معظم احمدخان نے کہا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کیلیے امریکی خصوصی نمائندے مارک گراسمین رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریںگے۔

امریکی نمائندے کے ساتھ ملاقاتوںمیںانسداد دہشت گردی، پاک امریکاتعلقات، سول وعسکری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے تمام اہم امورزیربحث آئیںگے افغانستان میں دیرپا امن کے قیام کیلیے پاکستان اورروس رابطے میں ہیںدونوں ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔جمعرات کودفترخارجہ میں معمول کی ہفتہ وارپریس بریفنگ سے خطاب میںترجمان نے یہ بتانے سے گریز کیاکہ شمالی وزیرستان میںممکنہ فوجی آپریشن کامعاملہ بھی بات چیت کاحصہ ہوگایا نہیں۔

ایک سوال پرانھوںنے کہاکہ صدر زرداری کے خلاف این آراوکیسزکی بحالی کیلیے حکومت کی جانب سے سوئس حکام کوخط لکھنے کیلیے وزارت خارجہ کوکسی قسم کی ہدایت جاری ہونے سے متعلق انھیں کوئی علم نہیں ۔آن لائن کے مطابق بنگلہ دیشی اخبارمیں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اوربلاول زرداری کے اسکینڈل کے حوالے سے انھوں نے کہاکہ مذکورہ معاملہ بیمارذہن کی اختراع ہے اس پرتبصرہ نہیںکرناچاہتا۔دریں اثناخبرایجنسی آن لائن نے دعویٰ کیاہے کہ گراسمین کی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں ممکنہ شمالی وزیرستان آپریشن پر بھی بات ہوگی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں