لندناسپتال انتظامیہ نے ملالہ کی صحت تسلی بخش قراردیدی
ملالہ نے تیسری رات آرام اورسکون سے گزاری،ترجمان اسپتال،برمنگھم میںخواتین کامظاہرہ
برطانوی ڈاکٹرزنے ملالہ یوسف زئی کی صحت میں بہتری پراطمینان کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ کوئین ایلزبتھ اسپتال میں زیرعلاج ملالہ یوسف زئی کی صحت بہتری کی طرف گامزن ہے۔
برمنگھم کے کوئن ایلزبتھ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملالہ نے تیسری رات مکمل آرام اورسکون سے گزاری اورڈاکٹروںکا پینل ان کی صحت میں ہونے والی پیش رفت سے مطمئن ہے،دوسری طرف برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن نے ملالہ کی صحت کے بارے میں ایوان صدر کو آگاہ کردیاہے، جس میں انھوں نے کہاہے کہ ملالہ کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ برمنگھم میں درجنوں خواتین کی جانب سے ملالہ یوسفزئی کے حق میں مظاہرہ کیاگیا،مظاہرین نے پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرلکھا تھا''میں ہوں ملالہ ''مظاہرین نے ملالہ کے لیے نیک تمنائوں کااظہارکرتے ہوئے ان کی جلدصحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
پاکستانی سیکیورٹی حکام نے اے ایف پی کو بتایاہے کہ سردست ملالہ حملے کی تحقیقات میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوگئی ہے۔ادھرملالہ حملہ کیس میں زیرحراست خوشحال پبلک اسکول کے اکائونٹنٹ رحیم اللہ کوچھوڑ دیاگیاہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملالہ حملہ کیس میں ابتدائی طورپرملالہ کے خوشحال پبلک اسکول کے4افراد کو پوچھ گچھ کیلیے حراست میں لیاگیاتھا جن میں 2چوکیدار،اکاونٹینٹ اور ڈرائیور شامل تھے،دوچوکیداروں کوگزشتہ روزچھوڑ دیاگیاتھا تاہم جمعرات کو اکائونٹنٹ رحیم اللہ کو چھوڑ دیاگیاہے،وین کا ڈرائیور محمد عثمان اب بھی سیکیورٹی اداروں کی حراست میں ہے۔