انتہاپسندی بڑاخطرہ ہےحامد کرزئی کاالطاف حسین کوخط
پاکستان اورافغانستان کومشترکہ مربوط کارروائی کرناہوگی،متن،ملالہ پرحملے کی مذمت
افغانستان کے صدرحامد کرزئی نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین کے نام اپنے خط میں کہاہے کہ دہشت گردی اورانتہاپسندی پاکستان اورافغانستان کے حال اور مستقبل کیلیے ایک بڑاخطرہ ہیں لہٰذا اس کے خلاف دونوں ملکوں کو مشترکہ اورمربوط کارروائی کرناہوگی۔
اپنے خط میں افغان صدر نے دختر پاکستان ملالہ یوسف زئی اوردیگرطالبات پر طالبان دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک،غیرانسانی اورگھناؤناعمل قراردیا اورملالہ ودیگرزخمی طالبات کی جلدصحتیابی کی دعاکی ۔خط میں صدرکرزئی کاکہناتھاکہ ہمیںیہ سوال کرناچاہیے کہ ہم اس دہشت گردی کامقابلہ کیوں نہیں کرسکے جوہمارے مذہب ، ہمارے لوگوں اورہمارے بچوں کے بہترمستقبل پرحملے کررہی ہے،دہشت گردوں اورانتہاپسندوں کی جانب سے ملالہ پرہونے والابزدلانہ حملہ اوراسی طرح دیگر پاکستانی اورافغان بچوں اوراسکولوںپرحملے اسی حکمت عملی کے تحت ہورہے ہیں جس کامقصد ہماری آئندہ نسلوں کوجہالت اورتاریکیوں میں دھکیلناہے اورہمیں اس سے لڑناہوگا۔
اسی مقصدکے تحت میں پاکستان کے سیاسی ومذہبی افق پر اپنے بھائیوں اوربہنوں تک پہنچ رہاہوںتاکہ ہم مل کرکام کریں اوراپنے بچوں،لڑکوں لڑکیوں کونبی کریمؐ کی تعلیمات کے مطابق حصولِ علم کے سلسلے میں انہیں ان کے فرائض سے آگاہ کرسکیں۔ صدرکرزئی نے اپنے خط میں الطاف حسین سے مزید کہاکہ دہشت گردی اورانتہاپسندی کی شیطانیت ہمارے حال اورمستقبل کی بہبود کیلیے خطرہ ہے اور مجھے امیدہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ کی حیثیت سے آپ اس دہشت گردی اورانتہا پسندی کے خلاف دونوںملکوںکی مربوط اورمشترکہ کارروائی کی دعوت کامثبت جواب دیںگے۔