بھارت میں دلت لڑکی زیادتی کے بعد قتل درندوں نے آنکھیں بھی نکال دیں

دنیا بھر کی عورتوں کیلیے غیرمحفوظ اورخطرناک ترین ملک میں تازہ واقعہ اترپردیش میں ہوا


INP August 23, 2015
13سالہ بچی شام کوگھر کا سامان لانے کے لیے دکان پرگئی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارت میں 13 سالہ دلت لڑکی کوزیادتی کے بعدوحشیانہ اندازمیں قتل کردیا گیا۔ انسان نماحیوانوں نے معصوم بچی کی آنکھیں بھی نکال دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اترپردیش کے علاقے ہردوئی میں پیش آیا جہاں مقامی افرادکا کہنا ہے کہ زیادتی کے بعد بدمعاشوں نے لڑکی کے منہ میں اسکارف ٹھونس دیااورچاقوؤں سے اس کی آنکھیں نکال لیں،13 سالہ بچی شام کوگھر کا سامان لانے کے لیے دکان پرگئی تھی۔ کافی دیرتک جب وہ نہ لوٹی تو پریشان گھر والے اسے ڈھونڈنے کے لیے نکل پڑے توگاؤں کے پاس ہی کھیت میں اس کی لاش ملی۔ واقعے کے بعد پورے گاؤں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں