اسپیکر کے خلاف فیصلہ متحدہ کے استعفوں کو لٹکانے کا قانونی جواز مل گیا
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی نئے سرے سے پراسس شروع کریںگے جس میں مزید تاخیر ہوجائیگی۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق کیخلاف الیکشن ٹریبونل کے فیصلے سے ایم کیوایم ارکان کے استعفوں کے معاملے کو لٹکانے کیلیے قانونی جواز مل گیا ہے۔
سردار ایاد صادق کے استعفے نے جہاں ملک کی سیاست میں ایک نئی گہما گہمی پیدا کر دی ہے وہیں ان کے استعفے سے ایم کیو ایم اراکین کے استعفوں کے معاملے کو لٹکانے کا بھی قانونی جواز پیدا ہو گیا ہے۔ قائم مقام اسپیکر متحدہ ارکان کے استعفوں کے پرانے پراسس پر فیصلہ نہیں دیںگے اور نئے سرے سے پراسس شروع کریںگے جس میں مزید تاخیر ہوجائیگی۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم اراکین نے چند روز قبل ہی کراچی آپریشن پر اپنے تحفطات کا اظہار کرتے ہوئے قومی اسمبلی، سینیٹ اور سندھ اسمبلی سے استعفے دے دیئے تھے۔