ابھرنے کو ہیں نئی سائٹس
اگلے سال تک سوشل میڈیا کی دنیا میں نئے کھلاڑی تیزی سے آگے آئیں گے
سوشل میڈیا کی ہنگامہ خیز دنیا میں ہر دم ہلچل مچی رہتی ہے۔ سماجی ویب سائٹس ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔ اپنے یوزرز کو اپنا بنائے رکھنے اور نئے صارفین کو لبھانے کے لیے یہ سائٹس نت نئی سہولتیں فراہم کرتی رہتی ہیں۔
یوں تو فیس بک 2000 سے سماجی میڈیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ کی حیثیت برقرار رکھے ہوئے ہے، اور کئی نئی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس سامنے آنے کے باوجود ایف بی سے اس کی یہ پوزیشن نہیں چھینی جاسکی ہے، تاہم یہ سوال سوشل میڈیا کے حلقوں میں ایک عرصے سے گردش کر رہا ہے کہ کیا فیس بک اپنی یہ حیثیت برقرار رکھ پائے گی؟ سوشل میڈیا کے ماہرین کچھ سائٹس کے بارے میں یہ امکان پیش کر رہے ہیں کہ وہ آئندہ سال یعنی 2016 تک سوشل میڈیا کی دنیا پر چھائی ہوئی سائٹس کے لیے خطرہ بن کر سامنے آنے والی ہیں، یعنی اس کھیل میں نئے کھلاڑی پوری تیاری کے ساتھ شامل ہونے والے ہیں۔ ایسے میں کیا فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر اہم ترین سوشل میڈیا سائٹس اپنی مقبولیت کا سلسلہ جاری رکھ پائیں گی؟ یہ بہت اہم سوال ہے اور اس کا جواب اس بات پر منحصر ہے کہ تیزی سے آگے آنے والی یہ آنے والی سائٹس یوزرز کے لیے کیا کیا سہولتیں اور دل چسپی کا سامان لاتی ہیں۔ اس سوال کے ساتھ آئیے ان سائٹس سے آپ کا تعارف کراتے ہیں جن کے پاس اپنے صارفین کو خوش اور مطمئن کرنے کے لیے بہت کچھ ہے:
٭Wanelo: Wanelo ایک طرح کی سوشل شوپنگ ایپلی کیشن ہے۔ اگر آپ اس سائٹ کا نام پڑھ کر حیرت سے اس کا مطلب سوچ رہے ہیں تو ہم آپ کی حیرت دور کرنے کے لیے بتادیتے ہیں کہ دراصل یہ نام تین الفاظ ''طلب، ضرورت، محبت'' (want need, love.) کا مخفف ہے۔ اس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ کو آپ اسی طرح ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں جس طرح کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے۔ ایک بار اس سائٹ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد گویا آپ بہت بڑے بازار میں پہنچ جائیں گے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں اہم برانڈز کی مختلف مصنوعات موجود ہیں۔ ان مصنوعات کے خریدار تو ظاہر ہے یوزرز ہی ہوں گے اور ان کے بیچنے والوں میں دنیا کے اہم برانڈز، آن لائن ریٹیلرز کے ساتھ ایسے آرٹسٹ بھی موجود میں جو اپنے فن پارے اس بازار میں لائے ہیں۔ عام لوگوں کی بنائی ہوئی مصنوعات یہاں دست یاب ہیں۔ اس سائٹ سے وابستہ ہوکر آپ اپنی ضروریات کی فہرست بنا سکتے ہیں، رابطے استوار کرسکتے ہیں اور یہ جان سکتے ہیں کہ آپ دوست کس طرح کی اور کس معیار اور انداز کی مصنوعات میں دل چسپی رکھتے ہیں۔ یہ معلومات کسی دوست کو کسی بھی موقع پر، جیسے سال گرہ یا شادی، تحفہ دینے میں آپ کی مددگار ثابت ہوں گی۔ سوشل میڈیا کے ماہرین اس سائٹ کو Pinterest کا مقابل اور اس ویژول سائٹ کے لیے خطرہ قرار دے رہے ہیں، جس کی وجہ یہ ہے کہ Wanelo بھی پنٹریسٹ کی طرح تصاویر اور ڈیموگرافکس سے مزین سوشل پلیٹ فارم ہے۔ تاہم یہ سائٹ خریداروں سے متعلق ہے جس پر دیگر سہولتوں کے ساتھ مختلف مصنوعات کی خریداری میں دل چسپی رکھنے والے یوزرز کے لیے وِش لسٹ اور پروڈکٹ منیجمینٹ ٹولز بھی موجود ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ سائٹ پنٹریسٹ کی مقبولیت پر کس حد تک اثرانداز ہوتی ہے۔
٭SlideShare:شائستہ مزاج صارفین کی سوشل میڈیا سائٹ کی حیثیت سے پہچانی جانے والیSlideShare کو سوشل میڈیا کے لیڈرز کی صف میں آنے کے لیے بڑی تیاریوں کے ساتھ سفر کرنا پڑے گا۔ سلائیڈشیئر ایک ایسی سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے جس کے ذریے پروفیشنلز خود کو متعارف کرواسکتے ہیں۔ اس سائٹ پر مختلف پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور مختلف شعبوں کے ماہرین اپنی سلائیڈشو پریزنٹیشن اور وڈیوز کے ذریعے اپنا تعارف اور کام بہت خوب صورت انداز میں سامنے لاسکتے ہیں۔ گویا یہ سائٹ سماجی میڈیا کی سب سے بڑی وڈیوشیئرنگ سائٹ یوٹیوب کی طرح ہے۔ تاہم پروفیشنلز کے لیے اپنے اندر یوٹیوب سے کہیں زیادہ کشش اور امکانات رکھتی ہے۔ وہ صارفین جو لنکڈان کی پرفیشنل نیچر کے مداح ہیں اور اس حوالے سے اس سائٹ کی تعریف کرتے ہیں، امید کی جارہی ہے کہ انھیں سلائیڈشیئر کا پروفیشنل انداز پسند آئے گا۔ یہ سائٹ خاص طور بزنس ایپلی کیشنز کے حوالے سے بہت سودمند ہے۔ اپنے پروفیشنل بیسڈ ہونے کی وجہ سے اس سائٹ کو لنکڈان کے لیے چیلینج تصور کیا جارہا ہے اور خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ سلائیڈشیئر جلد پروفیشنلز کے دل میں گھر کرلے گی اور انھیں اپنا گرویدہ بنالے گی۔
٭Shots:سوشل میڈیا اور سیلفی کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ سیلفی کا رجحان سوشل میڈیا نے متعارف کرایا جو اب جنون بن چکا ہے۔ خوشی کا موقع ہو یا غم کی گھڑی، کوئی تقریب ہو یا کسی سے ملاقات، سوشل میڈیا سے وابستہ افراد کی پہلی ترجیح سیلفی ہوتی ہے۔ Shots ایک ایس سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ہے جسے سیلفیز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سائٹ سے وابستہ صارفیں ایک دوسرے سے رابطے میں رہ سکتے ہیں اور باہمی طور پر تصاویر کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ ساتھ ہی یوزرز کو اس سائٹ پر فیڈ اسکرول ڈاؤن کرنے کی سہولت بھی حاصل ہے، اس طرح وہ دوسرے صارفین کی اپ لوڈ کی ہوئی تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ تاہم کسی تصویر پر کمنٹ نہیں کیا جاسکتا، البتہ یوزر ایک دوسرے سے چیٹنگ کرسکتے ہیں۔شوٹس اسی نوعیت کی ایک مشہور سائٹ اسنیپ چیٹ ہی کی طرح بنائی کرتی ہے، لیکن یہ سائٹ یوزرز کی پرائیویسی سے زیادہ تعلق نہیں رکھتی بل کہ انھیں ایک دوسرے سے مربوط کرنے میں زیادہ دل چسپی رکھتی ہے۔ شوٹس کے اکثر فیچرز اس طرح کی دوسری سوشل ویب سائٹس اسنیپ چیٹ اور انسٹاگرام سے ملتے جلتے ہیں، لیکن اس سائٹ کے کچھ فیچرز نئے ہیں۔ یہ یوزرز کے استعمال کے لیے ایک آسان سائٹ ہے۔
٭Ello:یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ لگ بھگ فیس بک اور ٹمبلر کی خصوصیات کی حامل ہے، جو ان سائٹس ہی کی طرح یوزرز کو نئے تعلق بنانے اور رابطے بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ اس کے ساتھ صارفین شیئرنگ کرسکتے ہیں، اپ ڈیٹس، تصاویر، وڈیوز اور کوئی اور مواد سائٹ پر لاسکتے ہیں۔فیس بک سمیت دیگر سوشل ویب سائٹس اور ایلو میں بنیادی فرق یہ ہے کہ ایلو اشتہارات سے مکمل طور پر گریز کرتی ہے، جب کہ دیگر سوشل پلیٹ فارمز کے بارے میں یہ تاثر عام ہے کہ وہ ایڈورٹائزرز کے قبضے میں ہیں۔ ایلو کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اشتہارات سے گریز کی پالیسی برقرار رکھے گی اور اپنی سائٹ پر اشتہارات کبھی نہیں آنے دے گی۔ ساتھ ہی یہ سائٹ یہ دعویٰ اور وعدہ بھی کرتی ہے کہ وہ دیگر سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس کی طرح کسی اور فریق کو یوزرز کے ڈیٹا تک رسائی نہیں دے گی۔ یہ پالیسی اس ایلو کو دوسری سائٹس سے الگ کرتی ہے۔
٭Hyper:یہ سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ Hyper مختلف سماجی ویب سائٹس کے آئیڈیاز کا مرکب ہے، تاہم یہ سائٹ خود کو دوسری سائٹ سے یکسر مختلف اور منفرد قرار دیتی ہے۔ انسٹاگرام کی طرح کا اہم ترین فنکشن تصاویر ہیں۔ ہائپر پر یوزرز اپنی تصاویر پوسٹ اور شیئر کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ایک اور سائٹ ''ریڈٹ'' کی طرح ہائپر کا سسٹم مقبول پوسٹس کو نمایاں انداز میں سامنے لاتا ہے۔ یہ سائٹ جغرافیائی حالات پر مبنی پوسٹس بھی سامنے لاتی ہے، جس سے لوگوں کو جغرافیائی حوالے سے تازہ معلومات ملتی ہیں۔ اس وقت ہائپر صرف iOS (موبائل آپریٹنگ سسٹم) ہی پر دست یاب ہے، تاہم اگلے سال تک یہ سائٹ اپنے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ کر سکتی ہے۔
٭Bebo:یوں تو بیبو خاصی پرانی سائٹ ہے جس کا آغاز فیس بک کے ساتھ ہی ہوا تھا، تاہم یہ سائٹ ابھی تک سوشل میڈیا کی دنیا میں کوئی تہلکہ نہیں مچاسکی ہے، جس کا امکان اب ظاہر کیا جارہا ہے۔ یہ سائٹ حال ہی میں ایک بالکل نئے ایپ کی صورت میں ری لاؤنچ ہوئی ہے۔ اب یوزر اس سائٹ پر اپنے گرافیکل عکس تخلیق کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یوزرز ایک دوسرے سے پیغام رسانی کے لیےillustrations اور hashtags بھی استعمال کرسکتے ہیں۔