ڈیرہ غازی خان میں مسافر کوچ کی رکشے کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق 3زخمی
حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی
ISLAMABAD:
جام پور روڈ پر مسافر کوچ کی رکشے کو ٹکر سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جام پورروڈ پرگرڈ اسٹیشن کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ نے رکشے کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں رکشے میں 5 افراد موقع پرہی جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ لاشوں اورزخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی اماداد فرہم کی جارہی ہے۔حادثے کے بعد بس ڈرائیور فرارہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم مشتعل افراد نے بس کو آگ لگادی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور مسافر کوچ کے مسافروں کے بیانات کی روشنی میں ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پرٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کےضیاع پراظہارافسوس کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کی ہدایت کی ہے اورحادثے کے ذمےداربس ڈرائیور کو بھی فی الفور گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔