ٹنڈو الہ یار میں ماں اور 2 بیٹیاں تیز دھار آلے کی مدد سے قتل

واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 23, 2015
واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، پولیس. فوٹو: فائل

اجمیر کالونی میں ماں اور 2 بیٹیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹنڈو الہ یار کی اجمیر کالونی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر ماں اور 2 بیٹیوں کو تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کردیا اور فرار ہو گئے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ابتدائی طور پر ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل صورت حال کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں