اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے 20 قیدی پھانسی گھاٹ سے متصل خصوصی سیل منتقل

صدر مملکت ممنون حسین کے پاس سزائے موت کے 20 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں زیرالتواء ہیں


ویب ڈیسک August 23, 2015
سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل کیا جاچکا ہے۔ فوٹو: فائل

VATICAN CITY: اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے سزائے موت پرعمل درآمد کے لئے 20 قیدیوں کو پھانسی گھاٹ سے متصل خصوصی سیل منتقل کردیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پھانسی کے منتظر قیدیوں کی سزاؤں پرعمل درآمد کا تیسرا مرحلہ آئندہ ماہ شروع کیا جارہا ہے،متعلقہ عدالتوں کی جانب سے پھانسی کے منتظر4 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ معطل کردیئے گئے ہیں، ان پرفیصلہ آئندہ ہفتہ متوقع ہے جب کہ صدرمملکت ممنون حسین کے پاس سزائے موت کے 20 قیدیوں کی رحم کی اپیلیں زیرالتواء ہیں۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان اپیلوں پرصدرمملکت کا فیصلہ بھی آئندہ 2 ہفتوں میں متوقع ہے، جیل کے ان 20 سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی گھاٹ کے قریبی سیل میں منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر میں اب تک 150 سے زائد مجرموں کی سزائے موت پر عمل کیا جاچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |