تربت میں اغوا کئے گئے 3 مزدوروں کی لاشیں برآمد

لاشوں کی شناخت محمد یحییٰ، جمعہ خان اورگل خان کےناموں سے ہوئی ہے، ڈپٹی کمشنر کیچ


ویب ڈیسک August 23, 2015
چند روز قبل تربت کی یونین کونسل کدن سے بھی 3 لاشیں ملی تھیں فوٹو: فائل

دشت سے 3 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

تربت کے علاقے دشت میں لیویز حکام نے مقامی افراد کی اطلاع پر 3 افراد کی لاشوں کو تحویل میں لے کرانہیں قریبی اسپتال پہنچادیا، تینوں افراد کو قریب سے گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ ممتاز بلوچ کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت محمد یحییٰ، جمعہ خان اورگل خان کےناموں سے ہوئی ہے، تینوں افراد مزدورہیں اور انہیں مسلح افراد نے 3 روز قبل دشت سے اغواکیا تھا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کرتے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بے گناہ معصوم لوگوں کا قتل دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہے، اس میں کوئٹہ: ملوث عناصر کو معاف نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں