کراچی کے مختلف علاقوں میں رم جھم سے موسم خوش گوار

تیز بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم شہر اور گرد و نواح میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے، محکمہ موسمیات


ویب ڈیسک August 23, 2015
ہفتہ وارچھٹی اور موسم کا لطف اٹھانے عوام کی بڑی تعاد ساحل سمندر پہنچ گئے فوٹو: فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے ہفتہ وار چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا ہے اور لوگوں نے اس سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔

کراچی اورگرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی رم جھم کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا ہے ، جس کے ساتھ ہی بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔ ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے ہفتہ وار چھٹی کا مزہ دوبالا کردیا ہے، لوگوں کی بڑی تعداد موسم سے لطف اندوز ہونے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرلیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں تاہم شہر اور گرد و نواح میں کہیں کہیں وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں