خیبرایجنسی میں افغانستان سے کئے گئے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید

واقعے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گروہ کا خاتمہ کر دیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک August 23, 2015
دہشت گردوں نےافغانستان سے 8 ہزار فٹ بلندی پر پاکستانی چوکی کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر

خیبرایجنسی میں افغانستان سے کئے گئے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جب کہ 4 زخمی ہوگئے ہیں۔



آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے افغانستان سے پاک افغان سرحد سے ملحقہ اکھند والا میں 8 ہزار فٹ اونچائی پر واقع سیکیورٹی چوکی پرراکٹ فائرکیا، جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید جب کہ 4 شہید ہوگئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے گروہ کا خاتمہ کردیا۔





دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق خیبرایجنسی میں افغانستان سے کئے گئے راکٹ حملے میں پاک فوج کے 4 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے جس پر پاکستان نے افغانستان کے سفیر جانان موسی زئی کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا. دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے جب کہ افغانستان سے مل کر مشترکہ دشمن کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں تاہم افغان حکومت آج کے واقعے کی تحقیقات کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |