بالی ووڈ کا موجودہ دور فنکاروں کے لیے اچھا ہے عرفان خان

فلم انڈسٹری میں فنکار اپنے آپ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منواسکتے ہیں، عرفان خان


Showbiz Desk August 24, 2015
فلم انڈسٹری میں فنکار اپنے آپ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منواسکتے ہیں، عرفان خان۔ فوٹو فائل

LOS ANGELES: اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کا موجودہ دور فنکاروں کے لیے ایک اچھا دور ہے۔

یہ بات انھوں نے گزشتہ رات ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی عرفان خان نے کہا کہ 1990 کی دہائی فلموں کے لیے برا وقت تھاجب کہ موجودہ دور فنکاروں کے لیے ایک اچھا دور ہے اور وہ محسوس کرتے ہیں کہ فلم انڈسٹری میں فنکار اپنے آپ کو نکھارنے کے ساتھ ساتھ اپنی صلاحیتوں کو منواسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے قبل50 60 اور 70 کی دہائی کی فلمیں ہمارے ذہنوں میں آج بھی نقش ہیں۔

انھوں نے کہا کہ90 کی دہائی فلم انڈسٹری کے لیے ایک برا وقت تھا جو چلا گیا۔ انھوں نے کہا کہ آج انڈسٹری نوجوانوں کو کچھ نیا کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے اور وہ اس سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔واضح رہے کہ عرفان خان کی آنے والی فلموں میں''جذبہ'' اور''تلوار '' شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں