بیلاروس پاکستان میں ٹریکٹر سازی کی صنعت لگائے گا

بیلاروس کی کمپنی ابتدائی طور پر پاکستان میں سالانہ پانچ سو ٹریکٹرز تیارکرے گی جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا


این این آئی August 24, 2015
بیلاروس کی کمپنی ابتدائی طور پر پاکستان میں سالانہ پانچ سو ٹریکٹرز تیارکرے گی جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔ فوٹو: آئی این پی/ فائل

KARACHI: بیلا روس آئندہ سال پاکستان میں ٹریکٹرز کی تیاری شروع کرے گا۔

وزیراعظم کے دورے کے موقع پر بیلاروس کی جانب سے پاکستان میں مینوفیکچرنگ آپریشن شروع کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی جس کے بعد ٹریکٹرز کی تیاری کے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ بیلاروس کی سرکاری کمپنی نے حکومت کو آگاہ کیا کہ آئندہ سال جنوری سے پاکستان میں بیلاروس ٹریکٹرز تیار کیے جائیں گے۔

بیلاروس کی کمپنی ابتدائی طور پر پاکستان میں سالانہ پانچ سو ٹریکٹرز تیارکرے گی جس میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا، جس کے بعد سالانہ بیس ہزاریونٹس تیار کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں