ایان علی کیس کے نئے چالان میں 2 ملزمان کواشتہاری قراردینے کا فیصلہ
محمداویس اور ممتازحسین کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں
KARACHI:
کرنسی اسمگلنگ کیس میں نامزد ماڈل ایان علی کے مقدمے میں نیاچالان تیارکیا جارہا ہے جس میں کسٹم حکام کی ملی بھگت سے دبئی فرار ہونے والے دو ملزمان محمداویس اور ممتازحسین کو اشتہاری خانے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ایکسپریس کو ملنے والی رپورٹس کے مطابق دونوں ملزمان کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ کسٹم حکام اورکسٹم انٹیلی جنس نے ایان علی کے خلاف منی لانڈرنگ کانیا مقدمہ درج کرنے کے لیے 10ممالک برطانیہ، کینیڈا، فرانس، دبئی، یواے ای، جاپان، جرمنی، ہالینڈاور اٹلی سے ان ممالک میں ایان علی کی ڈکلیئرکی گئی کرنسی کی رپورٹ حاصل کرنے کے لیے خطوط تحریرکیے تھے تاہم کسی بھی ملک نے ان خطوط کاجواب نہیں دیاج س کے باعث کسٹم انٹیلی جنس کی منی لانڈرنگ کے بارے میں انکوائری بھی رک گئی ہے۔