فوری اور سستا انصاف وزارت قانون سے عدالتی اصلاحات کا ایکشن پلان طلب

انسدادبدعنوانی کے ادارے کرپشن کے خاتمے،کرپٹ افسران،ملازمین کیخلاف کارروائی کی سفارشات دیں،وزارت منصوبہ بندی کی ہدایت

ادارے سوچ بدلیں،روایتی طریقے ویژن2025 سے مطابقت نہیںرکھتے، وزارت داخلہ پولیس اصلاحات میںپہل کرے، احسن اقبال فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سرکاری اداروں میں کرپشن کے خاتمہ کیلیے اٹھائے گئے اقدامات ،کرپٹ افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی اورفوری و سستے انصاف کیلیے متعلقہ اداروں سے ایک ہفتے میں رپورٹس طلب کرلیں۔


وزارت منصوبہ بندی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر عام لوگوں کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور اس کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کیلیے جامع پروگرام بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میںوزارت قانون و انصاف کو ہدایات جار ی کرتے ہوئے وزارت منصوبہ بندی نے کہا کہ تنازعات کے حل کیلیے متبادل نظام اور نچلی سطح کے عدالتی نظام میں اصلاحات اور زیر التوا کیسز کی وجوہ پر وزارت ایک جامع رپورٹ ایک ہفتے میں پیش کرے ۔

انھوں نے وژن 2025 اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے منشور کی روشنی میں عدالتی اصلاحات پر بھی ایکشن پلان وزارت سے طلب کر لیا ہے۔حکومت نے سرکاری اداروں سے کرپشن کے خاتمے کیلیے بھی ٹھو س اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اداروں کو اپنی سوچ اور طرز عمل میں تبدیلی لانا ہو گی کیونکہ روایتی طریقے وژن2025 اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے منشور سے مطابقت نہیں رکھتے۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کیلیے ٹائم فریم طے کرے ۔
Load Next Story