ایاز صادق سے بطور اسپیکر تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کے لئے درخواست دائر

آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت ایاز صادق اور محسن لطیف کی جانب سے وصول کی گئی تنخواہیں اور رقوم واپس لی جائیں، درخواست


ویب ڈیسک August 24, 2015
آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت ایاز صادق اور محسن لطیف کی جانب سے وصول کی گئی تنخواہیں اور رقوم واپس لی جائیں، محمود اختر۔ فوٹو فائل

سردار ایاز صادق سے بطور اسپیکر تنخواہیں اور مراعات واپس لینے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ 147 کے انتخابات میں قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 184 تھری کے تحت ایاز صادق اور محسن لطیف کی جانب سے وصول کی گئی تنخواہیں اور مراعات کی مد میں لی گئی تمام رقوم واپس لی جائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی درخواست پر این اے 122 سے سردار ایاز صادق اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 147 سےمحسن لطیف کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان حلقوں میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں