لاہور میں دوست نے دوست کو قتل کر کے خود کشی کر لی

دونوں میں گہری دوستی تھی تاپ، وجہ تنازع معلوم نہیں ہو سکی ہے، پولیس


ویب ڈیسک August 24, 2015
دونوں نے ڈیڑھ سال قبل ایک نجی کورئیر سروس میں اک ساتھ ملازمت اختیار کی تھی۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: کوٹ لکھپت میں دوست نے اپنے دوست کو قتل کر کے خود بھی اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں انڈسٹریل ایریا کے قریب نجی کورئیر سروس میں کام کرنے والے نجات خان نے اپنے دوست شکیل کو 3 گولیاں مار کر قتل کر دیا اور پھر اپنے سر میں بھی گولی مار دی۔ نجات خان کو اسپتال لے کر جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ شکیل کی والدہ کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں تھی اور وہ صرف اپنے کام سے کام رکھتا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں میں گہری دوستی تھی اور دونوں نے ڈیرھ سال قبل ایک نجی کورئیر سروس میں کام شروع کیا تھا، تاحال وجہ تنازع معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ شکیل کوٹ لکھپت کا رہائشی ہے جب کہ نجات خان کوہاٹ کا رہائشی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں