رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل حالت خطرے سے باہر

ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اوروہ اب سرگوشی کی صورت میں بات بھی کرتے ہیں، ترجمان اسپتال


ویب ڈیسک August 24, 2015
ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اوروہ اب سرگوشی کی صورت میں بات بھی کرتے ہیں، ترجمان اسپتال. فوٹو: فائل

لاہور: قاتلانہ حملے میں زخمی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل کا طبی معائنہ مکمل ہوگیا اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان لیاقت نیشنل اسپتال کے مطابق زخمی رشید گوڈیل کی حالت تیزی سے بہتر ہورہی ہے جب کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے آج صبح ان کا تفصیلی معائنہ بھی کیا اور وہ اب سرگوشی کی صورت میں بات بھی کرتے ہیں تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم ہی فیصلہ کرے گی کہ وہ پولیس کو بیان دے سکتے ہیں یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل کے سینےکا ایکسرا، بلڈ ٹیسٹ سمیت مختلف ٹیسٹ کے نتائج دیکھ کروارڈ منتقل کیا جائے گا اور امید ہے کہ انہیں آئندہ ایک دو روز میں وارڈ منتقل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رشید گوڈیل 18 اگست کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں اپنی رہائش گاہ کے قریب قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں