ایم کیوایم کا وفد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے اسلام آباد پہنچ گیا

ایم کیو ایم کا وفد پہلے اسحاق ڈار اورپرویزرشید سےملاقات کرےگا جس کے بعد ان کی وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے گی۔


ویب ڈیسک August 24, 2015
ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ حل کرانے کے لئے مولانا فضل الرحمان مصالحت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل 

لاہور: ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیو ایم کا وفد وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے وفاقی دارالحکومت پہنچ گیا ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کو منتخب ایوانوں سے استفعوں کی وجوہات اور کراچی میں جاری آپریشن سے متعلق تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے متحدہ قومی موومنٹ کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں وفد میں شبیر قائم خانی،کنور نوید جمیل، وسیم اختر، بیرسٹر سیف اور ریحان ہاشمی شامل ہیں، ایم کیو ایم کا وفد پہلے اسحاق ڈار اور پرویز رشید سےملاقات کرے گا، جس کے بعد مولانا فضل الرحمان اوراسحاق ڈار متحدہ کے رہنماؤں کی وزیراعظم سےملاقات کرائیں گے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے استعفوں کا معاملہ حل کرانے کے لئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان مصالحت کار کا کردار ادا کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں