کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا ملزم فرار
ملزم تنویر عرف جمبو عدالت سے ہتھکڑیاں کھول کر فرار ہو گیا
انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دھماکہ خیز مواد رکھنے کا ملزم ہتھکڑیاں کھول کر فرار ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کے ملزم تنویر عرف جمبو کو پیشی کے لئے لایا گیا تاہم ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی غفلت کے باعث ملزم ہتھکڑیاں کھول کر فرار ہو گیا۔
عدالت نے ملزم کے فرار ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کورٹ پولیس اور ایس ایچ او پریڈی کو طلب کیا اور غفلت برتنے والے پولیس اہلکاروں ریاض اور شاہد کے خلاف دفعہ 224 اور 225 کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔ دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔