ڈالر 2 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 104 روپے سے تجاوز کرگیا

ایکسچینج کمپنیز کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈالر کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کریں، ترجمان اسٹیٹ بینک

ایکسچینج کمپنیز کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈالر کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کریں، ترجمان اسٹیٹ بینک. فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور:
انٹربینک میں ڈالر17 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا جب کہ ڈالر کی اڑان نے اسٹیٹ بینک کو بھی ہلا کر رکھ دیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 104 روپے سے تجاوز کرگیا اور گزشتہ 17 ماہ کے دوران انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جب کہ معاشی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حج کے سیزن کے دوران خریداری کے باعث روپے کی قدر میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔

دوسری جانب ڈالر کی قدر بڑھنے سے اسٹیٹ بینک میں بھی ہلچل مچ گئی اور ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ڈالر کی ٹریڈنگ پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں اور مارکیٹ میں قیاس آرائی روکنے کے لئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز کو پیغام دیا ہے کہ وہ ڈالر کی طلب اور رسد کے فرق کو کم کریں جب کہ آخری کاروباری دن ایکسچینج کمپنیز کو ڈالر کی قیمت کنٹرول کرنے کی تنبیہ کی گئی تھی۔
Load Next Story