قومی تہوار پر صرف پاکستانی فلموں کی نمائش ہونی چاہیےسہیل خان

چیئرمین فلم سنسر بورڈ نے تجاویز کو سراہا اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے، گفتگو


Showbiz Reporter August 25, 2015
چیئرمین فلم سنسر بورڈ نے تجاویز کو سراہا اور مکمل سپورٹ کی یقین دہانی کرائی ہے۔ فوٹو : فائل

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے فلمسازسہیل خان نے مرکزی فلم سنسربورڈ کے چیئرمین مبشرحسن سے اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستانی فلم کی سپورٹ کے حوالے سے اپنی تجاویزپیش کر دیں۔

ملاقات میں سہیل خان نے جہاں پاکستان کے اہم مذہبی اورقومی تہواروں کے موقع پرامپورٹ قوانین کے تحت لائی جانے والی بالی وڈاسٹارز کی فلموں کی نمائش کوروکنے پرزوردیا تووہیں فلم پروڈیوسرز کی رجسٹریشن کرنے کے حوالے سے بھی تجویزپیش کی۔

جس کومرکزی فلم سنسر بورڈ کے چیئرمین نے سراہتے ہوئے ان پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے قومی اورمذہبی تہواروں پرصرف اورصرف پاکستانی فلموں کوہی نمائش کی اجازت ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |