گلوکار عالمگیر گردوں کے ٹرانسپلانٹ کیلئے رقم میوزک کنسرٹس کے ذریعے اکٹھی کریں گے
کئی چینلز اور بین الاقوامی آرگنائزرز نے عالمگیر کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
WASHINGTON:
پاکستانی پاپ سنگر عالمگیر امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے سٹی اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے، آپریشن کے ذریعے اسپتال انتظامیہ نے ان کے دونوں گردے نکال کر ٹرانسپلانٹ کے لیے انھیں 4 جنوری 2016 کی تاریخ دی ہے.
''ایکسپریس'' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عالمگیر نے بتایا کہ وہ خود کو بہتر محسوس کر رہے ہیں اب وہ گھر میں چہل قدمی اور ہلکی پھلکی واک کرتے ہیں انھیں ڈائیلسز کے لیے ہفتے میں 3 بار لازمی اسپتال جانا پڑے گا۔ امریکن پاسپورٹ کی وجہ سے انھیں بہت سی سہولتیں ہیں انھیں گھر سے اسپتال لانے لے جانے کیلیے فری ایمبولینس سروس مہیا کی گئی ہے۔ اگلے 2 ماہ میں وہ پاکستان آ جائیں گے۔ ٹرانسپلانٹ کے 20 فیصد اخراجات تقریباً 50 لاکھ روپے ان کے ذمہ ہیں وہ کسی سے امداد لینے کے بجائے اپنے میوزک کنسرٹس کے ذریعے پیسہ اکٹھا کریں گے انھیں بہت سے چینلز اور بین الاقوامی آرگنائزرز نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اس رقم کو اکٹھا کرنے کیلیے ان کا ساتھ دینگے۔