قتل کی 12 وارداتوں میں ملوث ملزم 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

رینجرز نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا ہے، ترجمان رینجرز

رینجرز نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا ہے، ترجمان رینجرز. فوٹو؛ فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 12 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر مبارک علی کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر مبارک علی کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جسے 90 روز کے لئے تفتیش کی غرض سے حوالے کیا گیا ہے جب کہ ملزم 1990 میں اے ایس آئی کے قتل سمیت 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے جس سے تفتیش کی جارہی ہے۔


ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث مزید 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کو فراہم کردہ فہرست میں سیریل نمبر 2 پر موجود عادل عرف پگلا بھی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں عادل عرف پگلا بریگیڈتھانےکےایس ایچ او،سپاہی خرم بٹ کےقتل میں ملوث ہے جب کہ ٹارگٹ کلر لیاقت حسین ترک شامل ہے جو قتل کی کئی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

 

Load Next Story