ڈیرہ بگٹی میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام 15کلوگرام وزنی بم برآمد

دہشت گرد بم کو ایف سی قافلے پر حملہ اور گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک August 25, 2015
ایف سی نے سوئی کے علاقے کوٹ عرض محمد میں ایف سی اور حساس ادارے نے کاروائی کی فوتو: فائل

ایف سی نے ڈیرہ بگٹی کےعلاقے کوٹ عرض محمد میں کارروائی کے دوران تخریب کاری کا منصوبہ بھاری مقدار میں بارود مواد برآمد کرلیا۔

ترجمان فرینٹیرکانسٹبلری بلوچستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے حساس ادارے کے ہمراہ مصدقہ اطلاعات پر ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے علاقے کوٹ عرض محمد میں کارروائی کرتے ہوئے کلوگرام وزنی بم، 4 ڈیٹونیٹر،ایک ریموٹ اور انٹینا برآمد کرلیا۔

ایف سی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ اور مقامی گیس پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے لیکن انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کی بنیاد پر اس سازش کو ناکام بنادیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں