لاہورکے مختلف علاقوں سے مردہ جانوروں کا 35 من گوشت اور سیکڑوں ہلاک مرغیاں برآمد
مردہ جانوروں کا گوشت کوٹلی میر اور ہربنس پورہ جب کہ ہلاک مرغیاں ٹولنٹن مارکیٹ سے برآمد کی گئیں
پولیس اور محکمہ خوراک نے مختلف علاقوں سے مردوہ گھوڑوں کا 35 من گوشت اور سیکروں کی تعداد میں ہلاک مرغیاں برآمد کرلیں۔
لاہور پولیس نے نواحی علاقے کوٹلی میر میں چھاپہ مار کر 2 افراد کو گرفتار کرکے مردہ جانوروں کا 8 من گوشت برآمد کرلیا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان ہی کی نشاندہی پر پولیس نے ہربنس پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 27 من گوشت برآمد کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قبضے میں لیا گیا گوشت مردہ گھوڑوں، بھینسوں اور گدھوں کا تھا جو شہر کے مختلف ہوٹلوں کو فروخت کیا جاتا تھا۔
دوسری جانب صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین اور ڈائرکٹر فوڈ اتھارٹی نے لاہور کی ٹولنٹن مارکیٹ میں چھاپا مارتے ہوئے دکانداروں کو مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑیوں پر چھاپہ مارا تو اس میں 20 فیصد مردہ مرغیاں پائی گئیں۔ مردہ مرغیوں کی برآمدگی کے بعد علاقے کے دکاندار گرفتاری سے بچنے کے لئے بھاگ کھڑے ہوئے۔