عوام کیسا پاکستان چاہتے ہیں متحدہ عوامی ریفرنڈم کرائے گی
عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کااعلان عیدالاضحی کے فوری بعدکیاجائیگا،ایم کیوایم رابطہ کمیٹی
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرعیدالاضحی کے بعدعوامی ریفرنڈم کرایاجائے گا۔
اس ریفرنڈم میں عوام سے سوال کیا جائے گاکہ وہ کونسااورکس طرح کاپاکستان چاہتے ہیں؟آیا قائداعظم کاپاکستان یاطالبان کاپاکستان؟اس ریفرنڈم کافیصلہ ملک کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی جانب سے مسلسل پیش کردہ خیالات کی روشنی میںکیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے اعلان کیاکہ عوامی ریفرنڈم کی تاریخ کااعلان عیدالاضحی کے فوری بعدکیاجائے گا۔
یہ عوامی ریفرنڈم سندھ کے شہروں اورقصبوں سمیت پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزادکشمیر جنوبی وشمالی وزیرستان سمیت فاٹاکی تمام ایجنسیوں اورملک بھرمیں کرایاجائے گا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عوامی ریفرنڈم کے ذریعے جوبھی نتائج حاصل ہوںگے وہ حکومت کو بھیج دیے جائیں گے تاکہ حکومت کابینہ کے اجلاس میںاس عوامی رائے کی روشنی میں اقدامات کرے۔