حکومت اور ایم کیوایم کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور

ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔


ویب ڈیسک August 25, 2015
ایم کیو ایم کی جانب سے فاروق ستار وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان استعفوں کے معاملے پر مذاکرات کا دوسرا دور پنجاب ہاؤس میں جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے فاروق ستار کی قیادت میں بیرسٹرسیف، شبیر قائم خانی، کنور نوید جمیل اور وسیم اختر پر مشتمل وفد پنجاب ہاؤس پہنچا جہاں حکومتی ٹیم کے ساتھ استعفوں کے معاملے اور ایم کیو ایم کے تحفظات پر مذاکرات جاری ہیں جب کہ حکومتی وفد کی نمائندگی وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید، وزیراعظم کے قانونی معاون اشتر اوصاف اور بیرسٹر ظفراللہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مذاکراتی عمل کے پہلے دور میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بطور ثالت کا کردار ادا کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر فاروق ستار سے مذاکرات کئے تھے جنہیں اسلام آباد میں مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لئے قائل کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |