الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں عمران خان کو جوابی خط موصول

عمران خان الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے، ترجمان الیکشن کمیشن

عمران خان الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے، ترجمان الیکشن کمیشن۔ فوٹو: فائل

LONDON:
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس لئے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکرٹری الیکشن کی جانب سے عمران خان کی جانب سے لکھا گیا خط کا جواب دے دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے اس لئے کسی سیاسی جماعت کو جوابدہ نہیں جب کہ عمران خان الیکشن کمیشن سے اس طرح وضاحت نہیں مانگ سکتے۔


دوسری جانب تحریک انصاف کو الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھا گیا جوابی خط موصول ہوگیا جس کے بعد پارٹی اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے جواب پر حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کو خط لکھتے ہوئے انتخابی دھاندلی سے متعلق نکات پیش کئے تھے جب کہ انہوں نے الیکشن کمیشن ممبران کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x33168g_ecp-letter-answer_news
Load Next Story