خیبر ایجنسی بمباری سے 8دہشتگرد ہلاک 2شہری جاں بحق

جنگجوئوں کے کئی ٹھکانے تباہ ،علاقے میںسرچ آپریشن،باجوڑ میں افغانستان سے پھر حملہ


جنگجوئوں کے کئی ٹھکانے تباہ ،علاقے میںسرچ آپریشن،باجوڑ میں افغانستان سے پھر حملہ۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری میں دو شہری جاں بحق اور آٹھ شدت پسند مارے گئے۔

شدت پسندوں کے چار ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق تحصیل باڑہ کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی، ایک نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ میں دو عام شہری بھی جاں بحق ہوئے ہیں،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ کے فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، باجوڑ سے نمائندے کے مطابق افغانستان سے باجوڑایجنسی پر شدت پسندوں نے دوسرے روز بھی حملہ کیا جس سے ایک بچی زخمی ہوگئی۔

مقامی لوگوں کے مطابق جمعرات کو ماموند کے علاقوں مینہ ، گبرے ،بانڈگئی میں 6راکٹ فائر کیے گئے جس ایک بچی دخترعبداللہ شدید زخمی ہوگئی حکام نے راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ بدھ کے روز بھی افغانستان سے 12راکٹ فائر کیے گئے تھے جس میں بھی ایک بچی زخمی ہوئی تھی۔باڑہ سے نمائندے کے مطابق باڑہ اکاخیل میں جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے ایک شخص جاں بحق اور دو شدت پسندوں سمیت آٹھ زخمی ہو گئے جبکہ ایک مرکز اور دو ٹھکانوں کو تباہ کر دیا گیا۔

پشاوراورچارسدہ سے نمائندگان کے مطابق متنی میں شدت پسندوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے ایس پی خورشید خان اور ایف سی اہلکاررسول خان کے سر مل گئے۔قائم مقام ایس ایس پی پشاور آصف اقبال کے مطابق سر علاقے گلشن آباد سے ملے جنہیں شدت پسند چھوڑگئے تھے۔بعد ازاں پشاورپولیس کے حکام نے دونوں شہیداہلکاروںکے سروںکو ان کے قریبی عزیزوں تک پہنچایا۔

دریں اثنانمائندہ ایکسپریس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں مفتی محموداسپتال کے سٹاف کو لے جانے والی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق اور لیڈی ڈاکٹر سعدیہ زخمی ہو گئیں، پولیس کے مطابق حملہ آور ڈرائیورآصف کو ارنا چاہتے تھے لیکن اگلی نشست پر بیٹھی ڈاکٹر سعدیہ کو بھی بازو میں گولی لگ گئی، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں