حج کرپشنکاظمی کے سیکریٹری سمیت5گواہوں کے بیان ریکارڈ

رائوشکیل نے 5کروڑکی کرپشن سے شادی ہال بنایا،دستاویزات عدالت میںپیش


Numainda Express October 19, 2012
رائوشکیل نے 5کروڑکی کرپشن سے شادی ہال بنایا،دستاویزات عدالت میں پیش۔ فوٹو: فائل

اسپیشل جج سینٹرل افتخاراحمدخان نے حج اسکینڈل کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیرعلامہ حامد سعیدکاظمی، سابق ڈی جی حج مکہ رائو شکیل، سابق جوائنٹ سیکریٹری وزارت حج راجہ آفتاب الاسلام کے خلاف مزید5گواہوں کے بیانات ریکارڈکرلیے اور بقیہ تمام 24گواہوں کوبھی سمن جاری کرکے طلب کرتے ہوئے سماعت8 نومبرتک ملتوی کردی۔

تینوں ملزمان پرجرح بھی مکمل کرلی گئی،سابق سیکریٹری وزارت مذہبی امورآغا رضا قزلباش نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ رائو شکیل اورراجہ آفتاب اسلام کی طرف سے حجاج کی رہائش کے لیے حاصل کی جانے والی87 عمارتیںزیادہ کرائے پرلی گئیں ان میں سے اکثر زیرتعمیر تھیں جن میں پانی اور واش روم بھی نہیں تھے اورحرم پاک سے4سے5کلو میٹر دور تھیں،بھاری کرایوں کی مد میں قومی خزانہ کو24کروڑ روپے کا نقصان پہنچاجس کے ذمے دار رائو شکیل اور راجہ آفتاب ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے ادریس نے بتایا کہ رائو شکیل نے سعودی عرب میںکرپشن سے لاہور میں5کروڑ روپے مالیت کا شادی ہال بنایا ہے اس کی دستاویزات بھی عدالت پیش کیں جنھیں عدالتی ریکارڈکا حصہ بنا لیاگیا،سابق وفاقی وزیرحامد سعیدکاظمی کے سیکریٹری اقبال صدیقی نے بیان دیتے ہوئے بتایا کہ حج اسکینڈل کرپشن کامرکزی اشتہاری ملزم احمد فیض،رائو شکیل کا فرنٹ مین تھا ان کوبھرتی بھی رائوشکیل نے بلڈنگ سپروائزرکی حیثیت سے کیا،ایڈمنسٹریٹر وزارت مذہبی امورافتخارچوہدری،اے ڈی ایف آئی اے حکیم خان کے بھی بیان ریکارڈکرلیے گئے،آئندہ تاریخ پرتفتیشی آفیسر ڈی آئی جی ایف آئی اے حسین اصغر،ڈپٹی ڈائریکٹر خالد رسول، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نعمت،اسسٹنٹ ڈائریکٹر حمید اللہ بلوچ اورانسپکٹر ایف آئی اے غضنفر شاہ کوبھی طلب کر لیاگیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں