
ایکسپریس نیوز کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کٹی پہاڑی پر کارروائی کی جس میں 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کےمطابق ملزم فضل عرف پہلوان اور نور حسین بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 2 ہینڈ گرینیڈ اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نور حسین نے 5 پولیس اہلکاروں اور اپنی بھابھی کو بھی قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔