حکومت اور ایم کیوایم کے مذاکرات کامیاب متحدہ کی شکایات کے ازالے کیلیے کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق

کمیٹی اپنے قیام کے فوری بعد کام شروع کردے گی جب کہ کمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیوایم اپنے استعفے واپس لے گی، ذرائع


ویب ڈیسک August 25, 2015
کمیٹی اپنے قیام کے فوری بعد کام شروع کردے گی جب کہ کمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیوایم اپنے استعفے واپس لے گی، فوٹو:فائل

حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جس میں متحدہ کی شکایات کے ازالے کےلیے ازالہ کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوا ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q519/q519.webp

ایکسپریس نیوز کےمطابق اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ہونے والے مذاکرات میں ایم کیوایم کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار، بیرسٹرسیف، شبیر قائم خان، کنور نوید جمیل اور وسیم اختر شامل تھے جب کہ حکومتی وفد میں وزیر اطلاعات پرویز رشید اور وزیراعظم کے قانونی مشر اشتراوصاف پر مشتمل تھا۔

https://img.express.pk/media/images/q618/q618.webp

ذرائع کےمطابق حکومت اور ایم کیوایم کےدرمیان مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں ایم کیوایم کے استعفوں کی واپسی اور کراچی آپریشن پر شکایات کے الزالہ کرنے سے متعلق کمیٹی کی تشکیل پر اتفاق ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ایم کیوایم کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے قائم کمیٹی کے ارکان آزاد ہوں گے جس میں سابق جج اور ٹیکنو کریٹس کو بھی شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کمیٹی کے اختیارات اور قانونی حیثیت پر بات دوسرے دور میں ہوگی۔

https://img.express.pk/media/images/q715/q715.webp

ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی اپنے قیام کے فوری بعد کام شروع کردے گی جب کہ کمیٹی کے قیام کے بعد ایم کیوایم اپنے استعفے واپس لے گی جس کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ازالہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے ڈرافٹ وزیراعظم کو جلد بھجوایا جائے گا جب کہ ایم کیوایم کے ارکان کی الطاف حسین سے حتمی مشاورت کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفوں کی نا منظوری کی درخواست کریں گے۔

واضح رہےکہ ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قومی و صوبائی اسمبلی سمیت سینیٹ سے استعفے دے دیئے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ایم کیوایم سے مذاکرات کا ٹاسک دیا تھا جس کا پہلا دور نائن زیرو پر ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |