کوئٹہ میں ایف سی کی کارروائی4 دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا، ترجمان ایف سی


ویب ڈیسک August 25, 2015
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوا، ترجمان ایف سی، فوٹو:فائل

میاں غنڈی کےقریب سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک ایف سی اہلکار زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف سی نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کےقریب کارروائی کی تو اس دوران علاقے میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور ان کےقبضے سے 30 کلو بارود مواد برآمد کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔