چلاس میں چیئر لفٹ ٹوٹنے سے8افراد دریا میں بہہ گئے صدر کا نوٹس تحقیقات کا حکم
بد قسمت افرادچیئر لفٹ پربیٹھ کر دریاعبورکر رہے تھے اچانک رسہ ٹو ٹ گیا
ملک بھرمیںمون سون بارشوںکاسلسلہ جاری ہے ،گزشتہ روز متعدد شہروں اور قصبوں میںچھتیں گر نے اورسیلابی ریلوںمیں بہنے کے واقعات میں 2 بچوں اور ایک خا تون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ،چلا س میںدریائے سندھ پر لگائی گئی چیئر لفٹ ٹو ٹنے سے8 افراددریا میں ڈوب گئے، بارشوں اورطوفان سے کئی شہروںمیںبجلی اورذرائع مو اصلات کا نظام درہم بر ہم ہوگیا،
فصلوںکوبھی شدید نقصان پہنچا۔ دریائے سندھ میں گیس بالاکےمقام پر چیئر لفٹ ٹوٹنے سے 8 افراد دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔ گیس بالا سے تعلق رکھنے والے مذکورہ افراد چلاس شہر آنے کیلیے چیئر لفٹ پر دریائے سندھ عبور کر رہے تھے کہ اچانک چیئر لفٹ کا رسہ ٹو ٹ گیا۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈوبنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی ۔صوبائی حکومت نے گیس پل کی تعمیر میں غیر ضروری تاخیر پر محکمہ تعمیر عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور متعلقہ سب انجینئر کو معطل کر کے چیف انجینئر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے
جبکہ ضلعی انتظامیہ نے تینوں افسروں سمیت متعلقہ ٹھیکیداروں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔آن لائن کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے واقعے کا نو ٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے دوسری جانب اکوڑہ خٹک میں چھت گرنے سے خاتون، پشاور میں بچہ جاں بحق، باجوڑ میں دو ماہی گیر سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔