پولیو انجکشن ویکسین کو آج حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں شامل کیا جائیگا

پولیوسے بچاؤکے قطرے پلانے کے علاوہ اب بچوں کوسال میں ایک بارپولیوانجکشن بھی لگایاجائیگا،ڈاکٹرمظہر


Staff Reporter August 26, 2015
انجکشن بچے کوپولیووائرس سے محفوظ رکھنے کی زیادہ صلاحیت رکھتاہے،مطلوبہ نتائج حاصل کیے جاسکیں گے فوٹو: فائل

بچوں کے حفاظتی ٹیکوں کے قومی پروگرام (ای پی آئی) میں پولیوانجکشن ویکسین کوآج باضابطہ شامل کرلیاجائے گا،مقامی ہوٹل میں آج منعقد ہونے والی تقریب کے مہمان خصوصی وزیرصحت جام مہتاب ڈھرہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبے میں جاری حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام میں 5سال تک کی عمرکے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے حفاظتی قطرے پلانے کے ساتھ ساتھ اب پولیوانجکشن ویکسین کوبھی شامل کیاجارہا ہے۔

پولیوویکسین کے ساتھ اب بچوں کوسال میں صرف ایک بار 14ہفتے کی عمرمیں پولیوانجکشن بھی لگایاجائے گا جبکہ ہرمہم کے دوران پولیوسے بچاؤکے حفاظتی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔

14ہفتے سے کم عمر کے بچوں کو پولیوکی حفاظتی خوراک پلائی جائیگی،ای پی آئی کے صوبائی منیجرڈاکٹر مظہر خمیسانی نے بتایا کہ بچے کی پیدائش کے فوری بعد نومولودکو منہ کے ذریعے پہلی خوراک دی جائیگی جبکہ دوسری خوراک 6ہفتے اورپولیو کی تیسری خوراک 10ہفتے میں دی جائیگی ،پولیو انجکشن ویکسین بچے کو14ہفتے کی عمر میں لگایا جائیگا۔

ان کا کہنا تھاکہ پولیو انجکشن ویکسین کو پہلی بار قومی پروگرام میں شامل کیاجارہا ہے، کراچی سمیت صوبے کے 14ہفتے کی عمر کے 14لاکھ بچوں کوپولیوسے بچاؤکے انجکشن بھی لگائے جائیں گے، پولیو انجکشن بچے کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کی زیادہ صلاحیت رکھتاہے جس کے ذریعے مطلوبہ نتائج برآمد کیے جاسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |