سرجانی تا ٹاورسی این جی بس سروس آج سے شروع ہوگی
عملے کو یومیہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کیاجائے گا، سرجانی تاٹاورکرایہ20روپے مقرر، 7 بسوں کی مرمت کاکام فوری شروع
ایڈمنسٹریٹر شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ 16 بسیں آج سے سرجانی تا ٹاور روٹ پر چلائی جائیں گی۔
سوک سینٹر کے کمیٹی روم میں محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ کمیونی کیشن کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ فی الحال بلدیہ عظمیٰ کراچی ان بسوں کو خود چلائے گی،بعد میں عام مقابلے کے آکشن کے ذریعے پرائیویٹ سیکٹر کو دعوت دی جائے گی کہ ان بسوں کو چلانے کیلیے ٹینڈر جمع کرائیں جیسے دوسری بسیں چل رہی ہیں، انھوں نے ہدایت کی کہ اس کیلیے محکمہ ٹرانسپورٹ میں فوری طور پر ایک نیا شعبہ قائم کیا جائے۔
ڈرائیور، کنڈیکٹر اور دیگر عملے کو یومیہ اجرت کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے افسران اس کی خود نگرانی کریں۔
انھوں نے کہا کہ شہر میں عوامی ٹرانسپورٹ کی کمی کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ کھڑی بسوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے حوالے کرنے کے انتظار میں جو وقت لگے گا اس دوران کے ایم سی خود انھیں چلائے، سرجانی تا ٹاور 20 روپے یک طرفہ کرایہ مقرر کیا گیا ہے، انھوں نے اس موقع پر ہدایت کی کہ مزید 7 بسوں کی مرمت کاکام فوری شروع کیا جائے جبکہ 4 بسوں کے کارڈ جو ہینو کمپنی سے حاصل کرنے ہیں۔