قومی سلامتی کے نام پرکچھ بھی کیاجاسکتاہےخالد شیخ

مجھ پرجتنے لوگوں کے قتل کاالزام ہے،امریکا اس سے زیادہ مارچکاہے،عدالت میںبیان


Sana News/AFP October 19, 2012
گوانتاموبے: خالد شیخ محمدکا ایک اسکیچ جس میں وہ فوجی عدالت میں بیان ریکارڈ کرارہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

امریکا میں نائن الیون حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد نے کہا ہے کہ اس پر جتنے لوگوں کے قتل کاالزام ہے امریکی حکومت اس سے کہیں زیادہ افراد قومی سلامتی کے نام پر مار چکی ہے ۔

خالد شیخ نے یہ بات گوانتا نامو بے میں قائم فوجی عدالت میں سماعت کے دوران کہی۔ مقدمے کی باضابطہ سماعت کا آغاز ہونے سے پہلے ٹرائل کا یہ تیسرا دن تھا۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر خالد شیخ نے فوجی طرز کی کیمو فلیج جیکٹ پہن رکھی تھی جس کا امریکی اور غیر ملکی میڈیانے اپنی رپورٹس میں خاص طور پرذکرکیا۔عدالت کے جج کرنل جیمز نے خالد شیخ کوبولنے کی اجازت دی ۔اس کاکہناتھاکہ امریکا قومی سلامتی کی لچکداروضاحت کرتا ہے یہ ایسے ہی ہے جیسے ڈکٹیٹرزقانون کوتوڑمروڑ کراپنے اقدامات کوجائز قراردیتے ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |