دہشت گردی کے خلاف جنگ کو 65 کی جنگ کا تسلسل سمجھا جائے خواجہ آصف

ہمارے قومی ہیروز نے ملک کی حفاظت کے لیے قمیتی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے، وزیر دفاع


Numainda Express August 26, 2015
ہمارے قومی ہیروز نے ملک کی حفاظت کے لیے قمیتی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے، وزیر دفاع۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پوری قوم اس طرح متحد ہے جس طرح 1965 کی جنگ میں بھارتی جارجیت کے خلاف تھی اور ہمارے قومی ہیروز نے ملک کی حفاظت کے لیے قمیتی جانوں کانذرانہ پیش کیاہے۔

یوم دفاع پاکستان کی 50 ویں سالگرہ کی تیاریون کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل کردہ کمیٹی کے تیسرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر کے دن کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو 1965 کی جنگ کے تسلسل کے طور پر دیکھا جانا چاہیے کیونکہ دشمن ایک اورشکل میں اپنے جارحانہ اور بالادستی کے عزائم کی کوشش کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کو سمجھنا چاہیئے کہ وہ گجرات کے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ بھارت کے وزیراعظم ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہاکہ 6 ستمبر کے حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن، پاکستان براڈکاسٹنگ کارپویشن اورذیلی ادارے قومی ہیروز کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے پروگرام پیش کریں گے۔ اس ضمن میں قومی اخبارات میں خصوصی اشاعت کااہتمام بھی کیاجائے گا۔ پرویز رشید نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن، اے پی این ایس، سی پی این ای سے بھی رابطہ کیاجائے گا، 6ستمبرکادن ہمارے عزائم کومزید مستحکم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |