کراچی اور بہاولپورمیں 2 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مجرم شاہد نے ڈکیتی کے دوران مذاحمت پر ماں اور بیٹی جب کہ تجمل نے اپنی خالہ اور اس کی 3 بیٹیوں کو قتل کیا تھا


ویب ڈیسک August 26, 2015
سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے 180 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے فوٹو: فائل

کراچی اور بہاولپور کی جیلوں میں قید سزائے موت کے 2 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔

کراچی سینٹرل جیل میں قید سزائے موت کے مجرم شاہد محمود کو علی الصباح پھانسی دے دی گئی۔ مجرم شاہد محمود نے 1998 میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پرماں اوربیٹی کو قتل کیا تھا۔ شاہد محمود کو عدالت نے 2000 میں جرم ثابت ہونے پرموت کا حکم سنایا تھا۔ سینٹرل جیل بہاولپورمیں بھی تضمل حسین نامی قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، تجمل نے 2004 میں رشتے کے تنازعے پر اپنی خالہ اور 3 خالہ زاد بہنوں کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک بھر کی جیلوں میں سزائے موت کے 180 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔