جسٹس کاظم ملک پر لفظی حملوں نے سپریم کورٹ پر یلغار کی یاد تازہ کردی ترجمان عمران خان

وزیراعظم نواز شریف اور وزراء کو اصل تکلیف جج کو خریدنے میں ناکامی سے پہنچا ہے، نعیم الحق


ویب ڈیسک August 26, 2015
این اے 122 میں جسٹس کاظم ملک کا فیصلہ شریف خاندان کی بادشاہت کے لئے دھچکا ہے، ترجمان عمران خان۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ این اے 122 کا فیصلہ دینے والے جج کاظم ملک پر لفظی حملوں نے سپریم کورٹ پر یلغاز کی یاد تازہ کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ این اے 122 لاہور میں جسٹس کاظم ملک کا فیصلہ شریف خاندان کی بادشاہت کے لئے دھچکا ہے، وزیراعظم نواز شریف اور وزراء کو اصل تکلیف جج کو خریدنے میں ناکامی سے پہنچا ہے۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید سمیت لیگی رہنما عدلیہ پر کیچڑ اچھالنا بند کریں، جسٹس کاظم ملک پر لفظی حملوں نے سپریم کورٹ پر یلغار کی یاد تازہ کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو عدالتوں کا فیصلہ کرنا چاہیئے، ہم نے پہلے بھی عدالتوں کا احترام کیا اور جہانگیر ترین کے حلقے کے حوالے سے ٹریبونل کا جو بھی فیصلہ آیا قبول کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔