الیکشن کمیشن کے صوبائی ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

الیکشن کمیشن کے ارکان بے ضابطگیوں کے مرتکب ہوئے ہیں، ریفرنس میں موقف


ویب ڈیسک August 26, 2015
ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکردیا۔

تحریک انصاف کے وکیل گوہرنوازسندھو کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے ارکان کو فریق بنایا گیا ہے۔ ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبران 2013 کے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کے ذمہ دار ہیں، ان کی کمزوریوں کے باعث گزشتہ انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ قومی سطح پر غیرذمہ داری اور بد انتظامی کے مرتکب چاروں صوبائی ممبران الیکشن کمیشن کو ان کے عہدوں سے برطرف کیا جائے اور جب تک ریفرنس کا فیصلہ نہیں ہوتا ارکان کو کام سے روکا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔