افغانستان میں فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں کی فائرنگ سے 2 نیٹو فوجی ہلاک

فائرنگ کرنے والے افغان سیکیورٹی فورسزکی وردی میں ملبوس تھے،نیٹو


ویب ڈیسک August 26, 2015
افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجیوں کےخلاف طالبان کی مسلح کارروائیوں میں شدت آگئی ہے،فوٹو فائل

افغان صوبے ہلمند میں فوجی وردی میں ملبوس حملہ آوروں کی فائرنگ سے نیٹو کے 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔

افغان دارالحکومت کابل میں نیٹو کی جاب سے جاری بیان کے مطابق صوبہ ہلمند میں افغان سیکیورٹی فورسز کی وردی میں ملبوس 2 حملہ آوروں نے سیکیورٹی کمپاؤنڈ میں نیٹو افواج کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود دو غیر ملکی فوجی ہلاک ہوگئے تاہم نیٹو نے فوجیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغانستان میں نیٹو اور امریکی فوجیوں کےخلاف طالبان کی مسلح کارروائیوں میں شدت آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔