افغانستان میں برسرپیکارحقانی نیٹ ورک کے رہنما عبدالعزیز حقانی عالمی دہشت گرد قرار

امریکا نے اپنے دائرہ اختیار میں عبدالعزیز کے تمام اثاثے منجمد اور ان سے کسی قسم کے لین دین پر پابندی لگادی


ویب ڈیسک August 26, 2015
عبدالعزیز حقانی ’’حقانی نیٹ ورک ‘‘ کے سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں، فوٹو: فائل

PESHAWAR: امریکا نے افغانستان میں مقامی اور غیر ملکی فوج کے خلاف بر سرپیکار "حقانی نیٹ ورک" کے رہنما عبدالعزیز حقانی کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عبدالعزیز حقانی ''حقانی نیٹ ورک '' کے سربراہ سراج الدین حقانی کے بھائی ہیں اورکئی سالوں سے افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے ساتھ ساتھ کئی کارروائی میں عملی طور پر شریک بھی رہے ہیں۔ امریکا نے عبدالعزیز حقانی کی گرفتاری سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کے لیے 50 لاکھ ڈالرانعام کا اعلان کیا تھا تاہم اب امریکی دائرہ اختیار میں آنے والے ان کے تمام اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں اور امریکی شہریوں پر بھی ان سے کسی بھی قسم کے لین دین پر پابندی ہوگی۔

واضح رہے کہ امریکا 2012 میں حقانی نیٹ ورک کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے بہت سے رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔