ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو 2013 سے بڑی شکست دیں گےرانا ثنا اللہ

الیکشن ٹربیونل کے سوا کسی کے پاس ری الیکشن کرانے کا اختیار نہیں، وزیر قانون پنجاب


ویب ڈیسک August 26, 2015
دھرنا سیاست اور الزام تراشی کے بجائے صاف ستھری سیاست پر یقین کرتے ہیں، رانا ثنا اللہ فوٹو: فائل

KARACHI: وزیر قانون پنجاب راناثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں ضمنی انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف کو 2013 سے بڑی شکست دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کےجج کاظم علی ملک کے حوالے سے ان کے خلاف غلط پروپیگنڈا کیا گیا اور ایسا تاثردیا گیا کہ انہوں نے عدلیہ کی توہین کی ہے حالانکہ وہ عدلیہ کا بہت احترام کرتے ہیں، الیکشن کمیشن کو دھونس دھاندلی سے نہیں ہٹایا جانا چاہیے، ہم دھرنا سیاست اور الزام تراشی کے بجائے صاف ستھری سیاست پر یقین کرتے ہیں، عمران خان کا مسلم لیگ (ن) پر الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر دھاندلی کا الزام غلط ہے، الیکشن کمیشن کے چار ممبران سسٹم میں خرابیوں کے ذمہ دار نہیں ہیں، الیکشن کمیشن کو بھی ذمہ داریوں پر نظر ثانی کرنی ہو گی۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن ٹربیونل کے سوا کسی کے پاس ری الیکشن کرانے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا فیصلہ برقراررکھا توضمنی انتخابات کی طرف جائیں گے، جس میں تحریک انصاف کو 2013 سے بڑی شکست دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |