سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر پر نیب اور ایف آئی اے کا چھاپہ

نیب اور ایف آئی اے حکام نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی


ویب ڈیسک August 26, 2015
نیب اور ایف آئی اے حکام نے لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی، فوٹو:فائل

لاہور: نیب اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپہ مارا اور اس دوران مختلف علاقوں میں ہونے والی پلاٹنگ کا ریکارڈ جمع کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب اور ایف آئی اے نے سوک سینٹر میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا اور لینڈ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور نیب افسران نے ناظم آباد ایل بلاک میں ہونے والے پلاٹنگ کے حوالے سے کے ڈی اے کے حکام سے پوچھ گچھ کی جب کہ نجی اسپتال اور یونیورسٹی کی زمینوں کی فائلوں کی بھی چھان بین کی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ کے ڈی اے کے دفتر پر چھاپہ ڈاکٹر عاصم کی حراست کا تسلسل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔