لندن میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت الطاف حسین عدالت میں پیش نہیں ہوئے

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر کیس کی بند کمرے میں سماعت ہوئی


ویب ڈیسک August 26, 2015
اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر کیس کی بند کمرے میں سماعت ہوئی، فوٹو: فائل

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی درخواست پر عدالت نے بند کمرے میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی جس میں سرفراز مرچنٹ پیش ہوئے جب کہ ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے عدالت میں پیشی کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ حکام نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس کی بند کمرے میں سماعت کی درخواست کی جسے ویسٹ لندن کے مجسٹریٹ نے منظور کرتے ہوئے بند کمرے میں کیس کی سماعت کی اور اس دوران پبلک گیلری سے میڈیا اور دیگر افراد کو بھی نکال دیا گیا۔

عدالت نے سماعت کے لیے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین، سرفراز مرچنٹ، طارق میر اور افتخار قریشی کو طلب کیا تاہم الطاف حسین سمیت دیگر افراد نے پیشی کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا جب کہ سرفراز مرچنٹ اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کی سماعت کے دوران اسکاٹ لینڈ یارڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ منی لانڈرنگ جیسے پیچیدہ کیس کی تحقیقات کے لیے مزید وقت درکار ہے اور ابھی تک ایم کیو ایم اور سرفراز مرچنٹ نے ضبط رقم کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں